اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پانچ شیعہ ہزارہ مسلمانوں کی نماز جنازہ پیر کے روز صبح 11 بجے امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی امامت میں ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر مومنین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شُہداء کے جسد خاکی کو امام بارگاہ حسینی نیچاری سے بہشت زینب (ہزارہ قبرستان) میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲